02 نومبر 2024ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی اجلاس میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، وہ لندن سے 4 روزہ دورے پر نیویارک پہنچے ہیں جہاں ان کی مختلف لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران نواز شریف کی ایک اجلاس میں بیٹھے ہوئے اظہار خیال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے صدر کو ویڈیو میں اجلاس میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے شاعرانہ انداز اپنایا اور اپنی بات کے آغاز پر کہا کہ ’بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کیے ہوئے‘، اس کے علاوہ ویڈیو میں نواز شریف اجلاس کے شرکاء سے کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ’اسی لیے کہتا ہوں مجھے زیادہ نہ چھیڑیں، اس سارے عرصے کے دوران ہمارے اوپر بہت کچھ گزرا ہے، بڑے صبر سے ہم نے کام لیا ہے‘۔
بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے نجلی دورے پر امریکہ گئے ہیں، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور صاحبزادے حسن نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ امریکہ پہنچے ہیں، نوازشریف امریکا میں 4 دن قیام کریں گے۔
لندن سے امریکہ روانگی کے وقت صدر ن لیگ سے سوال پوچھا گیا کہ’ آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟‘ صحافی کے اس سوال پر نوازشریف نے کہا کہ ’امریکہ جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟‘ صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ ’حکومت کی کارکردگی پر کیا کہیں گے؟‘ اس پر نوازشریف بولے کہ ’ حکومتی کارکردگی سے متعلق امریکہ ے واپس آکر بتاؤں گا‘۔