سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن نے پاکستان میں فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی

سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن نے پاکستان میں بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن فلائی عدیل نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کی درخواست دی ہے، فلائی عدیل کی درخواست اس وقت وزارت ہوابازی کے پاس زیرغور ہے۔اجازت ملنے پرمذکورہ ایئرلائن پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے سعودیہ کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرسکتی ہے،نئی ایرلائن کے ذریعے پاکستان میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن سعودیہ ایئر پاکستان میں پہلے ہی فضائی آپریشن انجام دے رہی ہے۔