ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر منتخب

06اکتوبر 2024) ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر بن گئے،ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 277الیکٹرول ووٹ حاصل کرلئے،ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکہ کے صدر بن ہیں،ڈیمو کریٹ امیدوار کمالا ہیرس صرف 226الیکٹرو ل ووٹ حاصل کرسکیں اور امریکی صدارتی انتخابات میں ان کو شکست ہو گئی۔
امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 186 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔
نتائج کی تازہ صورت حال کے مطابق ٹرمپ جلد ہی اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے جب کہ کملا ہیرس نے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے آج شام اپنا بیان جاری کریں گی۔سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اہم ریاستوں نارتھ کیرولائنا، جیارجیا اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جسے ٹرمپ کے حق میں بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ تینوں ریاستوں کو سوئنگ اسٹیٹ مانا جاتا ہے، جن کے نتائج مجموعی رزلٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو ، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما ، الباما ، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیومیکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4 ، واشنگٹن میں 12 ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کرمیدان مار لیا ، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرکیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے۔