اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکااضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈالر کے ذخائر 30ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 1.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر ریزرو 11ارب 17کروڑ 50لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 13.5کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر ڈیپازٹس 4ارب 75کروڑ 72لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ۔بینکوں کے ڈالر ریزرو کم ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی گھٹ گئے ہیں ۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15ارب 93کروڑ 18لاکھ ڈالر رہ گئے ۔