ایف بی آرکو ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس ایئر 2024ء کیلئے موصول انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 76فیصد اضافے کیساتھ 52لاکھ 15ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر کو ٹیکس ایئر 2024 کیلئے موصول ہونے والے انکم ٹیکس گوشوارے گزشتہ سال کے مقابلی22لاکھ 56ہزارزائدہیں۔
ٹیکس حکام نے بتایا کہ 52لاکھ 15ہزار 951افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 29لاکھ 59ہزار 774ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔انکم ٹیکس گوشواروں کیساتھ 132ارب روپے سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا، گوشواروں کیساتھ گزشتہ سال کے 77ارب کے مقابلے میں 71فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے۔مالی سال 2024کیلئے 20لاکھ 51ہزار 962افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفرظاہر کی اور مجموعی ٹیکس گوشواروں میں ایسے افراد کی شرح 39فیصد سے زائد ہے۔ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی 2024ء سی6نومبر تک 6لاکھ 60ہزارنئے ٹیکس فائلرز کا اندراج ہوا جبکہ گزشتہ سال یکم جولائی سے اب تک 13لاکھ 46ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے ہیں۔