تحریک انصاف 9 مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مسترد کرتی ہے

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 9 مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مسترد کرتی ہے، حکومت ہمیں کیا بےوقوف سمجھتی ہے؟ 10گھنٹے کے واقعے کو ٹکڑوں اور ٹریلر میں دکھایا گیا، سی سی ٹی وی کا مطلب کمیشن کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی ہمارے وائس چیئرمین ہیں، ان کی بڑی قربانی ہے، ان کی بات اور شکوے میں بڑا وزن ہے، میں ان کے بیٹے زین قریشی سے بھی کہہ چکا ہوں کہ میری شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرائیں، مجھے ابھی دوتین ماہ ہوئئے ذمہ داری سنبھالے ہوئے۔
لیڈرشپ کی جیل میں قید رہنماؤں سے مشاورت ضرور ہورہی ہے،24نومبر کی کال عمران خان نے دی ہے، پھر کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں رہتی۔
زین قریشی نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اب پارٹی فیصلہ کرے گی۔میرا خیال ہے کہ فیصلہ ہوجانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 9مئی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مسترد کرتی ہے، حکومت ہمیں کیا بے وقوف سمجھتی ہے؟ فوٹیج میں 10گھنٹے کے واقعے کوٹکڑوں اور ٹریلر میں دکھایا گیا، فوٹیج کو ایڈٹ بھی کسی نالائق آدمی نے کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطلب کمیشن کے سامنے لائی جائیں۔ 24 نومبر کو احتجاج کے بارے ہمیں کوئی خیر کی توقع نہیں، ہم پرامن رہیں گے یہ اپنے زور کو آزما لیں۔ واضح رہے اے آروائی نیوز کے مطابق مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ سے شکوہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو امیر قیادت سے مشاورت کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص، سلمان اکرم، اور عمر ایوب سے گزارش ہے کہ لیڈرشپ کے پاس اگر مہلت اور وقت ہے تو ہمارے پاس بھی تشریف لائے۔
ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کا بھی نقطہ نظر جانیں۔ باہر بیٹھی لیڈرشپ ہمارے پاس آتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ کوئی بہتر مشورہ پیش کریں۔ میرا 40سال کا سیاسی تجربہ ہے قائدین سے گزارش ہے کہ دیگرسیاسی جماعتوں کو انگیج کریں۔ آئین کی بالادستی کیلئے کم سے کم ایجنڈے پر یکسوئی بنانے کی کوشش کریں۔ بلاول کا بیان سنا، گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں، جمہوری قوتوں کیلئے اہم وقت ہے کہ وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔