جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ? 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے شاہ محمود کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔