دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام ،بلوچستان کو ایک اور بڑے تباہی سے بچا لیا گیا

بلوچستان میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام کامیاب آپریشن کر کے بلوچستان کو ایک اور بڑے تباہی سے بچا لیا گیا فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔
سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق انٹیلنجس ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بی ایل اے دہشتگرد موجود ہیں جو اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی، ایف سی، اور پولیس کی کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے تاریکی میں دہشت گردگروپ کو گھیرے میں لیا اس موقع پر دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوجس میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

حکام کے مطابق5سی7 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،جن کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔حکا م کے مطابق جًہًنًّم واصِل دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ جا رہی ۔ سی ٹی ڈی نے دشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔