سینیئر صحافی مطیع اللہ جان پر درج ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مطیع اللہ جان پر سیون اے ٹی اے اور دیگر دفعات پر مبنی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو پولیس ناکے پر روکا گیا مگر انہوں نے بیرئیر کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، مطیع اللہ جان نے نشے کی حالت میں گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینا اور اس کو زدو کوب کیا۔
پولیس کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کی گاڑی سے آئس، ایس ایم جی برآمد ہوئی، مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں برآمد ہوئے، گاڑی روکنے پر انہوں نے پولیس اہلکار سے گن چھین کر اس پر تان لی جس سے خوف و ہراس پھیلا، ملزم نشے کی حالت میں تھا، گاڑی میں سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔