عمران خان کی جان کا سودا نہیں ہونے دوں گا،،بندے جاں بحق ہوئے ہیں۔فیصل واوڈا نے نیا کٹا کھول دیا

سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب بی بی کا پلان ہے کہ گنڈا پور پر زدوکوب کا الزام لگاکر وزیراعلیٰ سے ہٹایا جائے،جبکہ گنڈاپور اور ساتھیوں نے پلان بنایا کہ بی بی کو گرفتار کروا دیں گے، ایف آئی آر میں دونوں کا نا م ہے، لیکن پہلے بی بی گرفتارہوگی کیونکہ بندے جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے ہم نیو ز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ پانی کا بلبلہ ہے ، ہم تو عمران خان کے کتے کا بھی بڑا احترام کرتے ہیں،پارٹی چھوڑنے کے بعد میں پی ٹی آئی میں نہ جارہا ہوں اور نہ ہی کوشش کررہا ہوں، عمران خان کی جان کا سودا نہیں ہونے دوں گا، اس کیلئے میں کھڑا ہوگیا ہوں۔

عمران خان کو جیل میں پہنچا دیا گیا، اب اس خطے کی جیسی سیاست ہے اس میں کوئی ہلاکت جیسی کوئی چیز ہوجائے پھر یہ گدھ ، مکار جھوٹے پیسا بھی کھائیں، اقتدار بھی اور ان کی اولادیں بھی یہ سب کچھ کھائیں۔

میں نے اپنا منہ نہیں کھولا لیکن اب میری بس ہوگئی ہے، کیونکہ خان کی زندگی کا معاملہ ہے، بانی کی تباہی بربادی تب سے شروع ہوئی جب سے یہ خاتون ان کی زندگی میں آئی۔ پہلے تو میچ پڑا جب جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تھے، انہوں نے ایمانداری سے بشریٰ کا فراڈ بتایا ،عمران خان کو تھپکی دینی چاہئے تھی کہ میں بیوی کو سمجھاؤں گا، لیکن عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو ہٹا دیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان چور نہیں تھا،گھڑی چور ، 190ملین کا چور نہیں تھا، قتل وغارت کے خلاف تھا، فیض حمید کی انٹیلی جنس رپورٹس بشریٰ بی بی کو ملتی تھیں، وہ رات کو ڈرامہ کرتی اورعمران خان کو بتا دیتی، آخر عمران خان انسان تھا، وہ ان کی باتوں پر یقین کرلیتے۔جنرل عاصم منیر کے خلاف بشریٰ بی بی اور فیض حمید ساری پلاننگ کا حصہ تھے، ان کو پتا تھا کوئی اور چیف بن گیا تو ساری کرپشن راز کھول دیں گے۔
گوگی گینگ 7عورتیں تھیں جنہوں نے پاکستان کو قابو میں کیا ہوا تھا، گھڑی چوری یا 190ملین پاؤنڈ عمران خان کے بچو ں نے نہیں کھایا، بشریٰ بی بی اور ان کے بچے کھا رہے ۔ ہارپک کی کہانی بنائی، اب گنڈاپور پر الزام لگادیا،جھوٹ پکڑگئے۔ عمران خان کہتا ہے کہ سنگجانی میں کرو، عمران خان کو تباہی بربادی کی طرف لے جانے والے فیض حمید اور بشریٰ بی بی ہے، دونوں نے مل کر بانی کی سیاسی قبر میں کیل ٹھونکا، اب بی بی کا پلان ہے کہ گنڈا پور کو وزیراعلیٰ سے ہٹایا جائے، جبکہ گنڈاپور اور ساتھیوں نے پلان بنایا کہ بی بی کو گرفتار کروا دیں گے، ایف آئی آر میں دونوں کا نا م ہے، لیکن پہلے بی بی گرفتارہوگی کیونکہ بندے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے۔