فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جائیں گے تو ہم سہولتکار بنیں گے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جائیں گے تو ہم سہولتکار بنیں گے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ26ویں آئینی ترمیم شہید بینظیر بھٹو کا ایک خواب تھا یہ آئینی ترمیم بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کے خلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2006میں آئینی عدالت کے مسودے پر کام شروع ہوا، اس ترمیم کے مسودے پر بانی پی ٹی آئی کے بھی دستخط ہیں، مولانا کے دستخط نہیں مگرمسودے کی تیاری اور تحریر پر حمایت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کی کامیابی اچھی بات ہے، امید ہے امریکا پاکستان تعلقات بہتر ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتیں کریں گی۔