قلات شاہ مردان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی حملے کی کوشش

سکیورٹی فورسز نے قلات میں شاہ مردان میں دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پرحملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور 4 خوارج کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور 4 خوارج کو زخمی کردیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش 15اور 16 نومبر کی درمیانی شب کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔