فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ پر پچھلے سال تک ہر روز 65 ارب پیغامات بھیجے جاتے تھے، ان میں ہرروز ہی بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
وٹس ایپ صارفین عام طور پر آپ میں کی گئی چیٹ اور گروپوں میں کی گئی چیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے سکرین شاٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ تاہم سکرین شاٹ پیغامات کو محفوظ کرنے کا واحد ذریعہ نہیں۔
وٹس ایپ کے پیغامات کو وٹس ایپ کے ہی ایک اور فیچر Starred Messages سے بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ، آئی فون اور ونڈوز سمارٹ فونز میں دستیاب ہے۔
اس فیچر سے اینڈروئیڈ فون میں پیغامات محفوظ کرنے کے لیے
• وٹس ایپ کھولیں
• وہ چیٹ کھولیں جو آپ نے محفوظ کرنی ہے
• جس پیغام کو محفوظ کرنا ہے، اس پر ٹیپ کریں اور ہولڈ کریں۔
• میسج کو منتخب کرنے کے لیے سکرین پر سب سے اوپر Star کے آئیکون پر ٹیپ کریں۔
آئی فون صارفین پیغام محفوظ کرنے کے لیے
• وٹس ایپ کھولیں
• اس چیٹ میں جائیں جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں
• میسج کو منتخب کرنے کے بعد ٹیپ اور ہولڈ کریں۔
• سکرین پر سب سے اوپر ظاہر ہونے والے Star کے آئیکون پر ٹیپ کریں۔
محفوظ کیے ہوئے پیغامات کو دیکھنے کےلیے اینڈروئیڈ صارفین
• وٹس ایپ کھولیں
• سکرین پر سب سے اوپر دائیں جانب تین ڈاٹس پر ٹیپ کریں۔
• ظاہر ہونے والے مینو سے Starred messages پر ٹیپ کریں۔
محفوظ کیے ہوئے میسجز دیکھنے کے لیے آئی فون صارفین
• وہ چیٹ کھولیں، جس میں سٹار کیے ہوئے میسجز ہیں
• اس کے بعد چیٹ کےنام پر ٹیپ کریں
• اس کے بعد محفوظ کیے ہوئے پیغامات دیکھنے کے لیے Starred messages پر ٹیپ کریں۔