پاکستان اپنے محل واقع کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تار ڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے محل واقع کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ بلند ترین چوٹیاں اور دریا ملک کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ مشترکہ کو ششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہو گا ۔ ثقافتی ورثہ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان اپنے محل و قوع کے حوالے سے انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے ۔
بلند ترین چوٹیاں دریا اس کی خوبصورتی اور جغرافیائی اہمیت میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیل ایک بڑا چیلنج ہے ۔ پاکستان کا کاربن کے خراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث دو ہزار ر بائیس میں ملک کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ۔ سیلاب سے تیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا پاکستان خوبصورت اور مختلف ثقافتوں کا حامل ملک ہے ۔

ثقافت مختلف معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ۔ ثقافت کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لئے ہمیں ایک دوسر ے سے تعاون کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا ثقافت اور مقا می روایات کو بھی موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ کا ذریعہ بنا یا جا سکتا ہے ۔ ہمیں ایسی ثقافت اور روایا ت کے لئے کام کرنا ہو گا جس سے معیار زندگی بہتر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہمیں آ ئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہو گا ۔