گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 12کالجز بند ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات کی واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے میں ایک ہی کافی ہوں۔