07اکتوبر 2024) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں شکریہ ادا،ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کیلئے ہے۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار مانتی ہوں، اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔
جمہوریت کا اصول ہے کہ ہارو تو اسے قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔
کملا ہیرس نے مزیدکہاکہ ٹرمپ کو بتایا اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے ان کی مدد کروں گی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کیلئے جدوجہد ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے کہ ا?پ کبھی ہمت مت ہاریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادارکرتے ہوئی کہا کہ انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔
ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں، ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے۔کملا ہیرس نے کہا کہ گن وائلنس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر بن گئے تھے۔ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 277الیکٹرول ووٹ حاصل کئے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکہ کے صدر بن ہیں،ڈیمو کریٹ امیدوار کمالا ہیرس صرف 226الیکٹرو ل ووٹ حاصل کرسکیں اور امریکی صدارتی انتخابات میں ان کو شکست ہو گئی تھی۔امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا تھا۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 186 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی تھی۔