06 نومبر 2024ء ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم پھر امریکہ کو عظیم بنائیں گے، میری کامیابی امریکی عوام کی فتح ہے، ہر امریکی شہری کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنی وکٹری سپیچ میں انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، میرے حامیوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کے لئیے شاندار مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کیا، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، میں ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دونلد ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، امریکہ میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، امریکہ کو پھر ترقی کی طرف لے جانے کا وقت آگیا، امریکہ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم اسے بہتر کریں گے، امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکہ کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، امریکہ کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ لوگوں کے خواب پورے نہ کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا، سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، کیوں کہ ہم نے اپنے بارڈرز کو محفوظ بنانا ہے، ہر روز آپ کے حقوق کیلئے لڑوں گا، ملک کے تماما معاملات اب ٹھیک کریں گے، ہم نے تمام مشکلات کو عبور کیا، اب نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی تیار ہیں، امریکہ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، میرا ایجنڈا قوم کی بہتری کے لیے تھا، مضبوط اورجمہوری روایات کا حامل امریکہ اولین ترجیح ہے، امریکہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔