ہم آئینی قانونی جنگ جاری رکھیں گے انصاف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے

پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم آئینی قانون جنگ جاری رکھیں گے انصاف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، عمران خان نے اسمبلیوں سمیت بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے میری کل ملاقات ہوئی تو ان کے پاس اخبار یا ٹی وی نہیں تھا۔
میں سمجھتا ہوں کہ پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پرامن احتجاج کو مختلف مماک کی تاریخ میں کرش کیا گیا، پاکستان میں بھی اس وقت ایسا ہی ہوا ہے۔پرامن احتجاج کوختم کرنا ناکامی تشدد کرنے والوں کی ہے۔ جن لوگوں نے ایک آئینی حق کو ختم کیا۔ عمران خان نے سینیٹ اور اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، بین الاقوامی فورم سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی جائے۔

ہم آئینی قانون جنگ جاری رکھیں گے انصاف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے۔ بات چیت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کو بیٹھنا ہوتا ہے، دونوں پارٹیوں کو اعتماد کرنا ہوگا کہ فیصلہ جو بھی ہو عملدرآمد ہوگا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال ہورہا ہے، بانی خود اپنا ٹویٹر ہینڈل نہیں چلا رہے۔
بی بی ، حواری، سوری نے بانی کو پاگل قرار دیا اور مارنے کی سازش کی ہے۔ یہ سب بانی کو اس دلدل میں لے جارہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ٹویٹ کیا گیا۔ یہ گھٹیا ٹویٹ بانی نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔ بانی نے سڑکوں کی بجائے اسمبلیوں کا رخ کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ بانی کا ٹویٹر وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہوگا