31 اکتوبر2024ء) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ شارک بار بار ہمارے کیبل کو ہی کھا جاتی ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے متعلق حکومتی وضاحتوں پر مفتاح اسماعیل کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ شارک بار بار ہمارے کیبل کو ہی کھا جاتی ہے، ساتھ میں ایک اور ملک کا کیبل جاتا ہے اسے کچھ نہیں ہوتا؟۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے بیان میں کہاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے۔انہوں نے ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ جون میں ڈبلیو فور سب میرین کیبل اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل میں فالٹ سامنے آیا تھا اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے جہاں 2023 میں اس کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ کنیکٹیوٹی کیلئے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا اور دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ جبکہ میٹا پلیٹ فارمز صارفین کی تعداد زیادہ ہونے سے سست روی کا شکار ہونے کی پی ٹی اے کی انوکھی منطق سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کہاہے کہ فیس بک سمیت دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی بڑھتی تعداد ہے۔پی ٹی اے نے کہاکہ تفصیلات پارلیمنٹ میں جمع کروا دی ہیں اور کہا کہ انٹرنیٹ میں خلل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز زیادہ متاثر ہوئیں۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کے گھنٹوں میں انٹرنیٹ سست رہے گا جبکہ ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا۔پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اور فیس بٴْک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا جبکہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورتحال نارمل ہوجائے گی۔