رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ 24نومبر سے پہلے جسے بات کرنی ہے براہ راست عمران خان سے کرے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیلئے وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے دور رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 24نومبر کی جو کال دی ہے وہ فائنل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے 24 نومبر کا دن اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24نومبر کا احتجاج کا مقصد آئین و قانون کی حکمرانی کرنا ہے، عوام کے دلوں سے یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو نہیں نکال سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24نومبر سے پہلے جو بات کرنا چاہتا ہے، براہ راست بانی پی ٹی آئی سے کریں، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے وفا کی ہے۔