پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری کردیا،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3.85روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے تناظرمیں اوگرا نے آئندہ 15یوم کیلئے پیٹرو لیم مصنوعات کی نئی قیتوں کاتعین کیاہے۔ ڈیزل کی قیمت 3.85روپے اضافہ کے بعد255.14روپےفی لیٹر،ایم ایس پیٹرول کی قیمت 1.35 روپے اضافے کے بعد248.38 فی لیٹرجبکہ کیروسین آ ئل کی قیمت میں 1.48 روپے کمی کے بعد 161.54روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے کمی کے بعد 147.51روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔