2 نومبر۔2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے نومبر کے مہینے میں عمران خان کی رہائی کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 15 روز میں عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانتیں ہو جائیں گی اور ان کے خلاف تمام کیسز نومبر کے مہینے میں ختم ہو جائیں گے.
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی 9مئی کے حوالے سے مختلف کیسز میں ضمانت کے حوالے سے سماعت ہوئی، عمران خان کی ہدایت پر ان کیسز میں 2 ماہ پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کرچکا ہوں، مگر سرکار کی جانب سے کوئی بھی ان مقدمات میں پیش نہیں ہو رہا.
انہوں نے کہا کہ جب سرکار کسی مقدمے میں پیش نہ ہوتو پھر کیس کی فائل دیکھ کر فیصلہ کر دیا جاتا ہے اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، سپیشل پراسیکیوٹر کو ہمیشہ عدالت میں پیش ہونا چاہئے دوسری جانب عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردی ہیں.
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے ملزمان پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی. عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ ،عثمان گل سمیت 4 وکلا نے وکالت نامے داخل کروا دئیے وکلا نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی گئی.
ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے عدالت نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی.