حکومت نے بجلی صارفین کیلئے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کا اعلان کردیا، جو دسمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک نافذ العمل ہوگا۔
پاور ڈویڑن کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملے گا۔اضافی بجلی پر 26 روپی7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کیلئے ہوگا۔پاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔