سموگ کی شدت میں کمی،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کااعلان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کرنے کااعلان کر دیا، تمام ہوٹلز، ر یسٹورینٹس اور فوڈ آوٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی،محکمہ ماحولیات نے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
، ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔قبل ازیںسموگ کی شدت کے باعث ریسٹورینٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک تھی۔
دوسری جانب سموگ کی شدت میں کمی کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں اسکول کھول دئیے گئے۔

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاءملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویڑنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آو¿ٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔بتایاگیا ہے کہ اسموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویڑنز میں اسکول کھل گئے، پنجاب حکومت نے بند کیے گئے تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم لاہور اور ملتان ڈویژن میں یہ پابندی برقراررہے گی۔
اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں نئے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ایس اوپیز کے تحت سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے۔ آو¿ٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے اعتبار سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے جبکہ ایس اوپیز کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔